کانگریس نے آج پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں گڈس اینڈ سروس ٹیکس(جی ایس ٹی) کے معیار کی شرح 18 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے اور حکومت یہ یقین دہانی کرائے کہ اس بل کو قانونی شکل دینے کے لئے لائے جانے والے مرکزی جی ایس ٹی اوربین ریاستی جی ایس ٹی بلوں میں معیاری شرح کا ٹیکس 18 فیصد ہی رکھا جائے
گا۔
راجیہ سبھا میں جی ایس ٹی سے متعلق آئینی ترمیمی بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ ان کی پارٹی نے کبھی بھی جی ایس ٹی کی مخالفت نہیں کی۔
کانگریس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ یہ ٹیکس اس طرح سے لاگو کیا جانا چاہئے کہ لوگوں پر مہنگائی کی بے تحاشہ مار نہ پڑے۔